English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہر10کشمیریوں کیلئے ایک بھارتی فوجی،80ہزار بچے یتیم

القمر

وادی سے 6ہزار اجتماعی قبریں دریافت ،7ہزار افراد زیر حراست ہلاک کیے گئے
بھارتی فوج کے ہاتھوں عصمت دری کی شرح زیادہ،49فیصد ذہنی بیماری کا شکار
آسٹریلوی کالم نویس سی جے ورلیمن نے ہوشربا اعدادوشمار سوشل میڈیا پر شیئر کیے
سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلوی کالم نویس سی جے ورلیمن مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم وستم اور قبضے سے متعلق ہوشربا انکشافات سامنے لے آئے۔مڈل ایسٹ آئی اور بائی لائنز کے کالم نگار نے بھارتی قبضے کے تحت کشمیر میں زندگی کے عنوان سے اعداد و شمار سوشل میڈیا پر شیئر کردیئے۔ان اعداد و شمار کے مطابق وادی میں ہر 10 کشمیریوں پر ایک بھارتی فوجی تعینات ہے ، 6 ہزار سے زیادہ نامعلوم قبریں یا اجتماعی قبریں دریافت ہو چکی ہیں ،جن کے بارے میں کہاجاتاہے کہ یہ ان لوگوں کی قبریں ہیں جنہیں بھارتی فورسز نے غائب کیا تھا۔ بھارتی فوج نے 80 ہزار سے زائد کشمیری بچوں سے ان کے والد چھین لیے ہیں، اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ مسلسل ظلم و ستم اور تنا ؤکے باعث 49 فیصد بالغ کشمیری پی ایس ٹی ڈی نامی دماغی مرض کا شکار ہو چکے ہیں، کشمیر دنیا کے ان سب سے بڑے متنازعہ علاقوں میں شامل ہے جہاں سیکورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں خواتین کی عصمت دری کی شرح سب سے زیادہ ہے۔آسٹریلین صحافی نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے زیادہ تر افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور بھارتی فورسز تشدد کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں 7 ہزارسے زیادہ زیر حراست ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں۔سی جے ورلیمن کے مطابق مقبوضہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی 18 قراردادیں موجود ہیں اور کشمیر کو متنازعہ علاقہ تسلیم کیا گیا ہے لیکن 2016 میں بھارت نے اقوام متحدہ کے وفد کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تحقیقات کے لیے مقبوضہ کشمیر جانے سے روک دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے