English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم کا جرمن چانسلر سے رابطہ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

القمر

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کےغیرقانونی اقدام پر بات چیت کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے ممکنہ جھوٹے فلیگ آپریشن کے خدشے کااظہار کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدام سلامتی کونسل کی قراردادوں کے خلاف ہے، مقبوضہ کشمیر میں کرفیونافذہے اور مواصلاتی رابطے منقطع ہیں، خوراک اورادویات کی شدید کمی ہے جب کہ بھارتی مظالم سے کشمیریوں کی جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی جانیں بچانے کے لئے تشویشناک صورتحال کا تدارک کرنا ہوگا، بھارتی اقدامات خطے میں امن واستحکام کے لئے شدید خطرہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے