English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میری پیدائش پر تو والدہ ہی خوش نہیں تھیں، اقرا عزیز

القمر

معروف پاکستانی اداکارہ نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا
وہ کبھی نہیں چاہیں گی لوگ شادی کی ڈیٹ کے بارے میں بات کریں‘اداکارہ
وقت کیساتھ نارمل ہو گئیں اب میں والدہ کی لاڈلی بیٹی ہوں‘ نجی ٹی وی کو انٹرویو
اسلام آباد (کلچرل ڈیسک) اداکارہ اقرا عزیز نے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ ان کی پیدائش پر خوش نہیں تھیں۔ شادی سے متعلق سوال پر انھوں نے کہا کہ اس بارے میں بات کرنا پسند نہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے نجی ٹی وی پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ نے ان کے سامنے اس بات کا انکشاف کیا کہ ان کی پیدائش پر ان کی والدہ خوش نہیں تھیں اور وہ ان کے جسمانی طور پر چھوٹے ہونے پر پریشان تھیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ وہ نارمل ہو گئیں اور اب اقرا ان کی سب سے لاڈلی بیٹی ہیں۔اداکارہ کا ایک سوال پر کہنا تھا کہ وہ کبھی نہیں چاہیں گی کہ لوگ ان کی شادی کے متعلق بات کریں اس لئے وہ شادی کی ڈیٹ کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے