English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

منیب اور ایمن کے گھر ننھی پری کی آمد

القمر

 کراچی: معروف اداکار منیب بٹ اور ایمن خان  کےہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

منیب بٹ اور ایمن خان کے گھر آج صبح بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا اعلان خود منیب بٹ نے انسٹا گرام پر اسٹوری کے ذریعے کیا۔ اداکار نے خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ جذبات کا اظہار کرنے کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ الحمد اللہ  پاک نے مجھے انتہائی قیمتی تحفے سے نوازا ہے۔

منیب بٹ نے بیٹی کا نام بتاتے ہوئے کہا کہ اللہ کی رحمت میری بیٹی ’امل منیب‘ اب میری گود میں ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ایمن اورمنیب شادی پرپانی کی طرح پیسہ بہانے پر تنقید کا شکار

واضح رہے کہ منیب بٹ اور ایمن خان کی شادی گزشتہ سال 22 نومبر کو انجام پائی تھی جنہیں شادی کی طویل رسموں اورشادی پر پانی کی طرح پیسہ بہانے پر سوشل میڈیا پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے