English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بی جے پی کی اسلام دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آگئی، بابری مسجد سے متعلق بیان دے دیا

القمر

کشمیر سے آرٹیکل 370 کے خاتمے سے بھارت متحد ہوگیا ہے، اب رام مندر کی تعمیر سے مزید متحد ہوگا اور لوگ بہت جلد اس کی تعمیر دیکھیں گے۔ اس سے قبل اتر پردیش کے وزیر سنیل بھارالا نے کہا تھا کہ ایودھیا میں رام مندر وزیر اعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ کے دور میں ہی تعمیر ہوگا۔

انہوں نے کہا تھا کہ یوگی آدیتہ ناتھ ایک فیصلہ کن آدمی ہیں اور وہ اپنے ہاتھوں سے اس مندر کی بنیاد رکھیں گے۔واضح رہے بھارتی سپریم کورٹ ایودھیا میں موجود متنازعہ زمین کے بارے میں الہٰ آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف 14 درخواستوں کی سماعت کر رہا ہے۔ہندو انتہا پسندوں نے سولہویں صدی میں تعمیر کی گئی بابری مسجد 6 دسمبر 1992 کو مسمار کردی تھی۔

install suchtv android app on google app store

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے