میری ساس اور سسر مقبوضہ کشمیر میں ہیں
ہمارا گزشتہ 22 دن سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، اداکارہ
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سے سیاستدان بننے والی ارمیلا ماتونڈکر نے کہا ہے کہ ان کی ساس اور سسر مقبوضہ کشمیر میں ہیں اور ان کا گزشتہ 22 روز سے ان کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے۔ارمیلا ماتونڈکر نے رواں برس مارچ میں انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت اختیار کی اور کانگریس کے ٹکٹ پر لوک سبھا کے انتخاب میں بھی حصہ لیا لیکن کامیاب نہیں ہوسکی تھیں۔ انہوں نے 2016 میں کشمیری بزنس مین محسن اختر میر کے ساتھ شادی کی تھی۔ریاست مہاراشٹر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ارمیلا ماتونڈکر نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت اور آرٹیکل 370 اور 35 اے کے خاتمے پر مودی سرکار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے شوہر کی گزشتہ 22 روز سے اپنے والدین سے بات نہیں ہوپارہی جو کشمیر میں مقیم ہیں۔سوال صرف آرٹیکل 370 کے خاتمے کا نہیں ہے بلکہ اصل مدعا اس کو غیر انسانی طریقے سے ختم کرنے کا ہے۔ ’ میری ساس اور سسر وہاں رہتے ہیں اور دونوں ہی شوگر اور ہائی بلڈ پریشر کے مریض ہیں، آج 22 واں دن ہے ، میری یا میرے شوہر کی ان سے کوئی بات نہیں ہوسکی، ہمیں کچھ پتہ نہیں ہے کہ ان کے پاس ادویات ہیں بھی یا نہیں۔‘
ارمیلا ماتونڈکر بھارتی حکومت پر برس پڑیں
القمر

