اللہ نے مجھے قیمتی تحفے سے نوازا ہے‘ جذبات کا اظہار کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں‘ اداکار
اللہ کی رحمت میری بیٹی ’امل منیب‘ اب میری گود میں ہے، منیب بٹ کا انسٹا گرام کے ذریعیاعلان
کراچی(کلچرل ڈیسک)معروف اداکار منیب بٹ اور ایمن خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔منیب بٹ اور ایمن خان کے گھر گذشتہ صبح بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا اعلان خود منیب بٹ نے انسٹا گرام پر اسٹوری کے ذریعے کیا۔ اداکار نے خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ جذبات کا اظہار کرنے کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ الحمد اللہ اللہ پاک نے مجھے انتہائی قیمتی تحفے سے نوازا ہے۔منیب بٹ نے بیٹی کا نام بتاتے ہوئے کہا کہ اللہ کی رحمت میری بیٹی ’امل منیب‘ اب میری گود میں ہے۔واضح رہے کہ منیب بٹ اور ایمن خان کی شادی گزشتہ سال 22 نومبر کو انجام پائی تھی جنہیں شادی کی طویل رسموں اورشادی پر پانی کی طرح پیسہ بہانے پر سوشل میڈیا پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
معروف اداکارمنیب بٹ اور ایمن خان کے گھر ننھی پری کی آمد
القمر

