نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تشدد سے ملزم کے ہلاک ہونے کے واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے -انہوں نے کہا کہ اس کیس میں متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کریں گے۔
واضح رہے کہ رحیم یار خان میں اے ٹی ایم سے کارڈ چرانے والا ملزم حوالات میں اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم صلاح الدین کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا، وہ حوالات میں عجیب وغریب حرکتیں کرتا رہا، اچانک طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔پ
پولیس کا کہنا ہے ملزم کے مرنے کی وجوہات کا علم پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی ہو گا۔یاد رہے کہ پولیس نے اے ٹی ایم اکھاڑ کر کارڈ نکالنے والے ملزم صلاح کو گذشتہ روز رحیم یار خان سے گرفتار کیا تھا، پہلے اس نے اپنے آپ کو گونگا ظاہر کیا لیکن تفتیش کے دوران زبان کھول دی اور فرفر بولنے لگا اور کئی وارداتوں کا اعتراف بھی کیا۔
دوسری طرف ڈی پی او رحیم یار خان عمر سلامت نے کہاہے کہ صلاح الدین کی کل کی ساری ویڈیوز موجود ہیں،پولیس کا تشدد اور کسی قسم کی بھی غفلت اور نا اہلی ثابت ہوگئی تو قصور واروں کو سخت سزادی جائیگی۔
