English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت میں رہنا والد کا فیصلہ پاکستان میرا گھر ہے‘ اذان سمیع

القمر

ممبئی( نیٹ نیوز) بھارتی شہریت حاصل کرنے والے گلوکار عدنان سمیع کے صاحبزادے اذان خان کا کہنا ہے کہ ان کے والد نے بھارتی شہریت کا فیصلہ کیا لیکن پاکستان میرا گھر ہے اور میں نے یہاں رہنے کا انتخاب کیا ہے۔ میوزک ڈائریکٹر اذان خان نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ وہ جانتے ہیں کہ ان کے والد بھارتی شہریت اور اس کی حمایت کرنے کی وجہ سے ایک متنازع شخصیت ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میرے والد نے کچھ فیصلے کئے اور بھارت کا انتخاب کیا لیکن مجھے کوئی حق نہیں کہ میں ان سے سوال کروں کیوںکہ وہ میرے والد ہیں میں ان کی عزت کرتا ہوں۔ اذان سمیع خان کا کہنا تھا کہ میرے والد سے میرا رشتہ دوستوں والا ہے کیوںکہ میں اپنی والدہ کے پاس پلا بڑا ہوں۔ فلم سپر اسٹار کا زبردست میوزک ڈائریکٹ کرنے والے اذان خان نے مزید بتایا کہ والد کی طرح میرے بھی بھارت میں متعدد دوست ہیں لیکن یہ مجھ پر تھا کہ میں کہاں کا انتخاب کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی والدہ زیبا بختیار کے ساتھ پاکستان میں رہا اور یہی پلا بڑھا ہوں پاکستان میرا گھر ہے اور میں نے یہیں رہنے اور کام کرنے کو پسند کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے