کراچی(اسٹاف رپورٹر ) ضلع ملیر کی ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ نے قتل کے مقدمے میں جھوٹی گواہی دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے عدم شواہد کی بنا پر چار ملزمان کو بری کردیا۔ بدھ کو ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے قتل کے مقدمے میں جھوٹی گواہی دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے عدم شواہد کی بنا پر چار ملزمان اقبال نیازی، جاوید نیازی، مسمات شہناز اور مسمات شازیہ کو بر ی کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان پر مسمات آمنہ بی بی کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ عدالت نے جھوٹی گواہی دینے پر مدعی مقدمہ اور ایک گواہ کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے جھوٹی گواہی دینے پر 8 پولیس اہلکاروں کیخلاف بھی کارروائی کا حکم دیا ہے۔
جھوٹی گواہی دینے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم
القمر

