English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان نے ایشیائی پارلیمانی کانفرنس میں بھارتی مظالم کا پردہ چاک کردیا

القمر

ایشیائی پارلیمانی کانفرنس میں پاکستان نے بھارتی مظالم کا پر دہ چاک کردیا۔

یشیائی پارلیمانی کانفرنس میں پاکستان کی جانب سے بیرسٹرسیف نے خطاب شروع کیا تو بھارتی مندوبین تقریر رکوانے کے لیے شور شرابا کرتے رہے تاہم شور شرابے کے باوجود بیرسٹر سیف نے بھارتی مظالم کا پردہ چاک کیا  اور اپنی بات مکمل کی۔

بیرسٹرسیف کا کہنا تھا کہ بھارت انسانی حقوق کےحوالے سے بین الاقوامی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے، پاکستان کے ساتھ تمام معاہدے منسوخ کر دیے گئے ہیں اور کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، کشمیر میں ہزاروں افراد شہید اور ہزاروں لوگ بینائی سےمحروم ہوگئے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ کشمیرمیں لاکھوں افراد بھارتی افواج کےمظالم برداشت کر رہے ہیں، 5 اگست سے لاکھوں افراد تکلیف میں ہیں، اگر ایشیا میں انسانیت نہیں تو ہم یہاں کیوں بیٹھے ہیں، جب ہم فلسطین اور یہودی تسلط کی بات کریں، تب ہمیں کشمیر میں بھی مظالم کی مذمت کرنی چاہیے، تمام ممبران پارلیمنٹ کشمیرمیں بھارتی جارحیت کی مذمت کرنےمیں ہماری حمایت کریں، امید ہے مقبوضہ کشمیر پر فلسطین اور شام کےوفود میری تائید کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے