English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اداکارہ صوفیا مرزا بری طرح پھنس گئیں

مزید اداکارائوں پر بھی ایف آئی اے کی نظر
ایف آئی اے نے اداکارہ صوفیا مرزا کیخلاف منی لانڈرنگ کے الزام کی تحقیقات شروع کردیں
نیب کی جانب سے ایف آئی اے لاہور کوصوفیا مرزا کیخلاف تحقیقات کیلئے خط موصول ہوگیا‘نجی نیوز چینل
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے نے اداکارہ صوفیا مرزا کیخلاف منی لانڈرنگ کے الزام کی تحقیقات شروع کردیں۔ایف آئی اے لاہور کو نیب کی جانب سے صوفیا مرزا کیخلاف تحقیقات کیلئے خط موصول ہوگیا جس کے بعد ایف آئی اے نے اداکارہ صوفیا مرزا سے رابطہ کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔نجی نیوز چینل کے مطابق ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ سے متعلق مزید اداکاراوں کے نام سامنے آنے کا بھی امکان ہے۔گزشتہ دنوں بھی یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ نیب نے صوفیا مرزا کو نوٹس جاری کیا ہے تاہم اداکارہ نے اس خبر کو اپنے خلاف پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے