ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صبا قمرنے ماہرہ سے دوستی نہ ہونے پر خاموشی توڑ دی

 کراچی: اداکارہ صبا قمر نے  ماہرہ خان سے دوستی نہ ہونے پر خاموشی توڑ دی۔

صبا قمر نے ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ماہرہ خان اور میں آپس میں دوست نہیں  لیکن اس بات میں بھی کوئی صداقت نہیں کہ ہم دونوں کے درمیان کوئی مسٔلہ ہے، درحقیقت ماہرہ اور میرا کسی بھی طرح سے ملنا جلنا نہیں ہوا کیوں کہ ہم دونوں نے کبھی ایک ساتھ کام ہی نہیں کیا، لوگ بس بغیر کسی وجہ کے بات کا بتنگڑ بناتے ہیں۔

صبا قمر نے کہا کہ ماہرہ کا اپنا اور میرا اپنا ایک مقام ہے اور کوئی کسی کی جگہ نہیں لے سکتا، ماہرہ خان اپنی جگہ پر رہتے ہوئے بہترین کام کر رہی ہیں اور مجھے یہ لگتا ہے کہ میں اپنی چھوٹی سی دنیا میں اچھا کام کر رہی ہوں۔ اداکارہ نے  کہا کہ ذاتی طور پر مجھے ماہرہ خان سے کوئی مسٔلہ نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں