English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی نظام کی بندش فی الفور ختم کی جائے، بھارت کو امریکی تنبیہ

القمر

واشنگٹن: امریکا نے بھارت کو متنبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی نظام اور معلومات کے تبادلے پر عائد پابندیوں کو فی الفور ہٹائے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان مورگن آرٹاگس  نے میڈیا سے گفتگو میں مقبوضہ کشمیر میں کشیدہ صورت حال ،انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور میڈیا بلیک آؤٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان مورگن آرٹاگس نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں  ایک ماہ سے عائد موبائل فون اور نیٹ ورک پر پابندی پر شدید تشویش ہے، بھارت کو متنبہ کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنائے اور مواصلاتی نظام کو فی الفور بحال کیا جائے۔

مورگن آرٹاگس نے مزید کہا کہ ٹیلی فون، موبائل اور نیٹ سروسز پر پابندی کے باعث معلومات کے تبادلوں میں مشکلات کا سامنا ہے اور وادی کا پوری دنیا سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے جو آزادی اظہار رائے کے بنیادی انسانی حق کی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے کرفیونافذ ہے اور مواصلاتی نظام معطل ہے، وادی بھر میں ٹیلی فون، موبائل ونیٹ سروسزبند ہیں جس کے باعث دنیا بھر سے کشمیر کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے