English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نواز شریف کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو کیا پیغام پہنچ چکا ہے؟ میاں جاوید لطیف نے اہم انکشاف کر دیا

جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں سرمایہ کار آنا تو دور کی بات ، سرمایہ کار یہاں سے سرمایہ ملک سے باہر منتقل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نئے انتخابات کا مطالبہ اس لئے کررہے ہیں کہ اگر انتخابات ہوجائیں تواس میں پاکستان کی بہتری ہے ۔ پاکستان کی قوم دیکھ رہی ہے کہ مہنگائی میں اضافہ ہورہاہے اور قوم یہ بھی کہہ رہی ہے کہ عمران خان نے امریکہ جاکر ملکی مفادات کا سودا کرلیا، یہ بات ساری قوم اور میں بھی کہہ رہا ہوں ۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا یہ گناہ نہیں تھا جس اقامہ پر ان کو سزا دی گئی ۔ ذوالفقار علی بھٹوکو سزا اس لئے دی گئی کہ اس نے ایٹم بم پر سودا نہیں کیا تھا اور نواز شریف کو سی پیک لڑ گیا ۔ اگر نواز شریف چائنہ کے ساتھ سی پیک کا معاہدہ نہ کرتے تو ان کی حکومت قائم رہتی ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان میں اگر تھوڑی بہت بھی حب الوطنی ہے توان کو اس وقت فریش مینڈیٹ کی ضرورت ہے یا پھر ساری اپوزیشن مستعفی ہوجائے ۔ اس کے علاوہ میں کوئی حل نہیں دیکھ رہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو پیغام پہنچ چکا ہے کہ لانگ مارچ میں انکی حمایت کی جائیگی۔

install suchtv android app on google app store

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے