وزیراعظم کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھاکہ عاشورہ کے اختتام پر پاکستانی بالخصوص بہادر کشمیری کربلا کا پیغام زندہ رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ کربلا کا پیغام ظلم ونا انصافی کے خلاف اور سچ پر ہمت کے ساتھ کھڑے رہنا ہے، ظلم کےخلاف جدوجہد اسی طرح کامیاب ہوگی جیسے کربلا کے شہداء نے ہمیں دکھایا۔
As Ashura comes to a tighten we titillate Pakistanis generally a dauntless Kashmiris to keep a summary of Karbala of fighting opposite restraint misapplication alive within them stay indifferent to law courage.The onslaught opposite restraint will attain as a martyrs of Karbala showed us
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 10, 2019
خیال رہے کہ نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں نے کربلا کے میدان میں 10 محرم کو اسلام کی بقاء کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ایسی مثال قائم کی جس نے رہتی دنیا تک حق اور باطل کے درمیان واضح حد قائم کردی۔
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں رہنے والے مسلمانوں نے حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا، ان کی یاد میں ماتمی جلوس نکالے گئے اور عزاداری کی گئی۔
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں غاصب بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل 37 ویں روز بھی لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث وادی میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔
قابض انتظامیہ نے محرم الحرام کے موقع پر جلوس نکالنے پر بھی پابندی عائد کررکھی ہے اور گزشتہ دنوں ہونے والے جلوسوں پر بھارتی فوج نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
