English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی تیل تنصیبات پر ڈرون حملے: امریکہ نے ایران پر الزام عائد کر دیا

القمر

انھوں نے زور دیا کہ امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ اشتراک سے کوشش کرے گا کہ توانائی کی منڈیوں میں تیل کی فراہمی بغیر رکے جاری رہے۔

سعودی عرب کیا کہتا ہے؟

سرکاری خبر رساں ادارے سعودی پریس ایجنسی کا کہنا تھا: ’چار بجے (مقامی وقت کے مطابق) آرامکو کی انڈسٹریل سکیورٹی ٹیموں نے بقیق اور خریص میں اپنی دو تنصیبات میں ڈرونز کی وجہ سے لگنے والی آگ سے نمٹنا شروع کیا۔‘

بعد میں انھوں نے اعلان کیا ’آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔‘

سعودی عرب

مگر سعودی سرکاری میڈیا نے اپنی خبروں میں یہ نہیں بتایا کہ ان تازہ حملوں کے پیچھے کون ہو سکتا ہے۔

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فون پر امریکی صدر ٹرمپ کو بتایا ہے کہ ’شدت پسند جارحیت کا مقابلہ کیا جائے گا۔‘

حوثی باغی کیا کہتے ہیں؟

یمن میں حوثی باغیوں نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے مشرقی سعودی عرب میں دنیا کی سب سے بڑی تیل ریفائنری پر حملے کرنے کے لیے ڈرونز کا استعمال کیا جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

حوثی باغیوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے بقیق پلانٹ اور خریص آئل فیلڈ پر حملے کے لیے 10 ڈرون بھیجے تھے۔ اس کے علاوہ حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے خلاف حملوں کا دائرہ وسیع کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ حملوں کا الزام بھی یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی جنگجوؤں پر عائد کیا گیا تھا۔

بقیق سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں ظہران شہر سے 60 کلومیٹر جنوب مغرب میں ہے جبکہ 200 کلومیٹر مزید جنوب مغرب میں قائم خریص میں ملک کی دوسری سب سے بڑی آئل فیلڈ ہے۔

سعودی سکیورٹی فورسز نے 2006 میں القاعدہ کی جانب سے بقیق کی تیل تنصیبات پر حملے کی کوشش کو ناکام بنایا تھا۔

حملوں کے پیچھے کون ہو سکتا ہے؟

گذشتہ ماہ شیبہ میں قدرتی گیس کو مائع بنانے والی تنصیبات پر اور مئی میں دیگر تیل تنصیبات پر ڈرون حملوں کے لیے حوثی جنگجوؤں کو سعودی عرب کی جانب سے موردِ الزام ٹھہرایا گیا تھا۔

ایران کی حمایت یافتہ باغی تحریک یمنی حکومت اور سعودی اتحاد کے خلاف برسرِ پیکار ہے۔

یمن 2015 سے جنگ کا شکار ہے جب صدر عبدالربہ منصور ہادی کو حوثیوں نے دارالحکومت صنعا سے بھاگنے پر مجبور کر دیا تھا۔ سعودی عرب صدر ہادی کی حمایت کرتا ہے اور اس نے باغیوں کے خلاف علاقائی ممالک کے ایک اتحاد کی قیادت کی ہے۔

اتحاد کی جانب سے تقریباً روزانہ فضائی حملے کیے جاتے ہیں جبکہ حوثی اکثر سعودی عرب میں میزائل فائر کرتے ہیں۔

مگر خطے میں تناؤ کے دیگر ذرائع بھی ہیں اور اکثر ان کی بنیاد سعودی عرب اور ایران کے درمیان دشمنی کی وجہ سے ہوتی ہے۔

سعودی عرب اور امریکہ دونوں ہی نے ایران پر جون اور جولائی میں خلیج میں ہونے والے دو آئل ٹینکروں پر حملوں کا الزام عائد کیا۔

تہران کی جانب سے ان الزامات کی تردید کی گئی ہے۔

مئی میں دو سعودی پرچم بردار ٹینکروں سمیت چار ٹینکر خلیجِ عمان میں متحدہ عرب امارات کی بحری حدود میں دھماکوں سے نقصان کے شکار ہوئے تھے۔

سعودی عرب اور اس وقت امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن نے ایران پر الزام عائد کیا تھا۔ تاہم تہران کی جانب سے ان الزامات کو ’مضحکہ خیز‘ قرار دیا۔

اہم ترین بحری راستوں میں تناؤ میں جون میں اس وقت اضافہ ہوگیا جب ایران نے آبنائے ہرمز کے اوپر ایک امریکی جاسوس ڈرون کو مار گرایا۔

اس کے ایک ماہ بعد امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اعلان کیا کہ وہ سعودی عرب میں فوجی تعینات کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے