دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)لالی ووڈ اسٹار میرا کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس پر انہیں اسپتال داخل کر ادیا گیا۔فلم سٹار میرا فی الحال دبئی کے امریکن ہسپتال میں داخل ہیں اور ڈاکٹرز نے ان کے خون کے مختلف ٹیسٹ کئے ہیں۔ ابتدائی طور پر ڈاکٹروں نے میرا کو آپریشن کا مشورہ دیا ہے لیکن ٹیسٹ نتائج کے بعد ڈاکٹر زحتمی فیصلہ کرینگے۔اطلاعات ہیں کہ فلم سٹار میرا نے معدے میں درد کی شکایت کی تھی جبکہ ہسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ میرا نے جلد میں جلن کی شکایت بھی کی ہے۔میر انے پرستاروں سے درخواست کی کہ وہ ان کی صحت یابی کیلئے دعا کریں۔دبئی میں پاکستانی کمیونٹی کے کئی سماجی رہنماؤں نے ہسپتال میں میرا کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کی دعا کی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں کی بندش کا انکشاف، صحت کے نظام میں اصلاحات کا فیصلہ
- پنجاب حکومت نے گلف اسٹریم جی-500 طیارے کا کنٹرول پاک فضائیہ کے سپرد کر دیا
- پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے کر ساف فٹبال چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی
- بھارت میں بلند آواز موسیقی سے 20 دن کی نومولود بچی جاں بحق
- کراچی کے جناح اسپتال میں ڈاکٹروں کو خون کے دھبوں والے ایپرن پہننے پر مجبور کرنے کا انکشاف
