English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان اور بھارت کے سربراہان سے جلد ملاقات کروں گا، امریکی صدر

القمر

 واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے سربراہان سے جلد ملاقات کروں گا۔

وائٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے سربراہان سے جلد ملاقات کروں گا، ہیوسٹن میں 22 ستمبر کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات بھی ہوگی جب کہ مجھے لگتا ہے کہ دونوں سربراہان سے ملاقات کے بعد مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کے معاملے پر ثالثی کی پیشکش کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے