بھارتی حکومت نے وزیراعظم نریندرا مودی کے جہاز کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست دی تھی لیکن پاکستان نے ایسا کرنے سے انکار کردیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی پاکستانی فضائی حدود استعمال کرکے امریکا جانے کے خواہشمند تھے اور اس سلسلے میں بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان حکومت سے درخواست دی گئی تھی کہ نریندرا مودی کے جہاز کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی جائے لیکن پاکستان نے مودی کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ببھارت کی جانب سےدرخواست باضابطہ طور پر گزشتہ ہفتے دی گئی جس میں کہا گیا کہ نریندرمودی 20 ستمبر کو پاکستانی فضائی حدود سے گزر کر امریکا جانا چاہتے ہیں لہذا پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔
واضح رہے اس سے پہلے پاکستان نے بھارتی صدر کے طیارے کو پاکستانی فضائی حدود کے استعمال سے متعلق اجازت نہیں دی تھی۔

