English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حمائمہ ملک سب سے زیادہ کس سے محبت کرتی ہیں؟

القمر

کراچی: اداکارہ حمائمہ ملک نے بتادیا کہ ان کی زندگی میں سب سے اہم کون ہے اور وہ سب سے زیادہ محبت کس سے کرتی ہیں۔

ہدایت کارشعیب منصور کی فلم’’بول‘‘سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ حمائمہ ملک کافی عرصے سے فلموں سے دور ہیں لیکن سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے پرستاروں سے رابطے میں رہتی ہیں۔ حال ہی میں ان کے ایک مداح نے ان سے انسٹاگرام پر”آسک می سیشن” کے دوران سوال پوچھا کہ آپ کس سے محبت کرتی ہیں جس کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ دنیا میں سب سے زیادہ اپنے بھتیجے اوراداکار فیروز خان کے ننھے بیٹے سلطان سے محبت کرتی ہیں۔

حمائمہ ملک کے چھوٹے بھائی فیروزخان کے گھر رواں سال بیٹے  محمد سلطان خان کی پیدائش ہوئی تھی جس کی اطلاع فیروز نے سوشل میڈیا پر دیتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیاتھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حمائمہ ملک نے اکبرڈھیڈی نامی شخص کے ساتھ بھی تصاویرشیئر کی تھیں اور انہیں اپنا پسندیدہ شخص اوربہترین دوست قراردیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے