English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی ائرفورس کا مگ 21 طیارہ گر کر تباہ

القمر

گوالیار: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں انڈین ائرفورس کا مگ 21 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گوالیار کے علاقے میں فضائیہ کا مگ 21 جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں دو پائلٹ سوار تھے تاہم حادثے سے قبل وہ کاک پٹ سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے اور محفوظ رہے۔

بھارتی حکام کے مطابق طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ اس دوران اسے حادثہ پیش آگیا۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

بھارتی فضائیہ کے رواں سال اب تک مختلف واقعات میں 12 طیارے گر کر تباہ ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے