English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال

القمر

 اسلام آباد: اوگرا نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کوبھجوا دی ہے۔

ذرائع  کے مطابق اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری میں آئندہ ماہ کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 55 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 23 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل 2 روپے 41 پیسے سستا کرنے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن سمری پر غور کے بعد اسے وزارت خزانہ کو بھجوائے گی جو قیمتوں سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کرے گی، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے