English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم ڈینگی سے متعلق پیشگی اقدامات نہ کرنے پر وزیراعلی پنجاب پر برہم

القمر

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ڈینگی وائرس کے خلاف پیشگی اقدامات نہ کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی جس میں آئی جی پنجاب عارف نوازبھی شریک ہوئے۔ وزیراعظم عمران خان نے پولیس اصلاحات کے نفاذ کے لئے 30 ستمبر کی ڈیڈلائن دی تھی۔

اس حوالے سے وزیراعلی پنجاب نے پولیس اصلاحات پر وزیراعظم عمران خان کوآگاہ کیا جبکہ آئی جی پنجاب عارف نواز نے بھی پولیس ریفارمزایکٹ پروزیراعظم کوبریفنگ دی۔

وزیراعلی پنجاب نے وزیراعظم کو ڈینگی وبا کو روکنے کے لیے کیے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے ڈینگی وائرس سے متعلق پیشگی اقدامات نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔

وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب نے پولیس اصلاحات کے نفاذ کے لیے ایک ہفتے کا وقت مانگا تو وزیراعظم نے درخواست منظور کرتے ہوئے پولیس اصلاحات کے نفاذ کے لیے آئندہ پیر تک کا وقت دے دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے