English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

منی لانڈرنگ کیس شریف خاندان کے مشکلات میں اضافہ، اہم فرد کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم، احتساب عدالت نے فیصلہ سنادیا

القمر

شہبازشریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہبازکی جائیدادضبط کرلی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں شہبازشریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج امیرمحمدنے نیب کی درخواست پرسماعت کی۔
پولیس نے عدالت کو بتایاکہ سلمان شہبازکی طلبی کے حوالے سے اشتہارات لگائے گئے،سلمان شہبازکی رہائشگاہ اور عدالتی دروازے کے باہر اشتہارات لگائے،نیب نے شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہبازکی جائیدادضبط کرلی۔
عدالت نے نیب کوجائیدادقرقی کے حوالے سے متعلقہ محکموں کوآگاہ کرنے کاحکم دیدیا،عدالت نے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کوآگاہ کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے