English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قاسم سوری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس، این اے 265 کوئٹہ کی نشست خالی قرار

القمر

الیکشن کمیشن نے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کو ڈی نوٹیفائی کردیا،قاسم خان سوری کو الیکشن ٹریبونل بلوچستان کے فیصلے کی روشنی میں ڈی نوٹیفائی کیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قاسم خان سوری ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے عہدے سے بھی فارغ ہو گئے، نوٹیفکیشن کی کاپی سپیکرقومی اسمبلی کوبھی ارسال کردی گئی۔
الیکشن کمیشن نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔قاسم خان سوری کو الیکشن ٹریبونل بلوچستان کے فیصلے کی روشنی میں ڈی نوٹیفائی کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کی کاپی اسپیکرقومی اسمبلی کوبھی ارسال کردی گئی۔
این اے 265 کوئٹہ پر لشکری رئیسانی نے قاسم سوری کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ جس پر الیکشن ٹریبونل نے قاسم سوری کا انتخاب کالعدم قرار دیا تھا۔ قاسم سوری نے اپنے انتخاب کو کالعدم قرار دینے کے ٹریبونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے