English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی آئی اے کی پرواز پر یورپی سیفٹی ادارے کا چھاپہ

مسافروں کو فراہم کئے جانیوالے کھانے اور پلاسٹک کی ریپنگ کے استعمال پر سخت برہمی کااظہار
سافا نے طیارے کی مکمل جانچ پڑتال کی‘ پلاسٹک کٹلری کے استعمال پر پی آئی اے کو وارننگ جاری
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے کی پرواز پر یورپی سیفٹی ادارے کا چھاپہ‘ ادارے نے مسافروں کو فراہم کئے جانیوالے کھانے اور پلاسٹک کٹلری کے استعمال پر سخت برہمی کااظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن( پی آئی اے) کی لاہور سے ابو ظہبی پہنچنے والی پرواز پی کے263 پر یورپی ادارے کے سیفٹی اسیسمنٹ آف فارن ایئر کرافٹس (سافا) نے چھاپہ مارا‘ سافا نے طیارے کی مکمل جانچ پڑتال کی‘ سافا کی ٹیم نے پرواز میں مسافروں کو کھانا فراہم کئے جانے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ طیارے میں زیر استعمال پلاسٹک کے چمچ‘ پلاسٹک کے ٹی کپ اورکھانوں پر پلاسٹک کی ریپنگ پر سافا نے سخت برہمی کااظہار کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ سافا نے پلاسٹک کٹلری کے استعمال پر پی آئی اے کو وارننگ جاری کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے