مسلمانوں اور عیسائیوں کو بھارت میں رہنے کا حق نہیں ہے انہیں ختم کردینگے یا ہندو بنادیا جائیگا ٗ بی جے پی رہنما نے اپنی حکومت کا ایجنڈا پیش کردیا
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) مودی اور اس کے حواری انتہا پسندی میں تمام حدیں پار کرنے لگے، بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما راجیشور سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ دسمبر 2021ء تک بھارت سے اسلام اور عیسائیت کا خاتمہ ہو جائے گا۔ بی جے پی رہنما راجیشور سنگھ نے اپنی حکومت کا ایجنڈا سرعام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2021ء تک بھارت سے 20 کروڑ مسلمانوں اور تقریباً 2 کروڑ 80 لاکھ عیسائیوں کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کو رہنے کا حق نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے جو حکمت عملی تشکیل دی ہے اس کے مطابق 2021ء تک تمام مسلمانوں اور عیسائیوں کو ہندو بنا دیا جائے گا۔

