English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان نے بی ایس ایف اہلکار کی لاش انڈین حکام کے حوالے کردی

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز اہلکار کی لاش بھارتی حکام کے حوالے کر دی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سب انسپکٹر پارتوش منڈل مقبوضہ کشمیر میں ندی پار کرتے ہوئے ڈوب گیا تھا۔ ڈوبنے والے بھارتی اہلکار کی لاش بہہ کر پاکستانی حدود میں آ گئی تھی۔بی ایس ایف نے پاک رینجرز سے لاش کی تلاش کی درخواست کی تھی۔ پاک رینجرز نے سرچ آپریشن میں بھارتی اہلکار کی لاش نکالی اور رائج فوجی طریقہ کار کے مطابق لاش بی ایس ایف کے حوالے کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے