ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

طالبان کو پروٹوکول دینا سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی ہے، افغان حکومت

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان حکومت نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے طالبان کے وفد کو دیے گئے پروٹوکول پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے دورے افغان امن عمل کے لیے سودمند ثابت نہیں ہوسکتے۔ افغان صدارتی محل کے ترجمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ طالبان ایک شدت پسند گروہ ہے اور ان کا اس طرح استقبال کرنا ملکوں کے درمیان سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی ہے، صدارتی ترجمان نے مزید کہاکہ پاکستان کے وزیر خارجہ نے پروٹوکول کے ساتھ ان کا استقبال کیا، ایک ایسے گروہ کا جو آج بھی تشدد پسند ہیں یہ ملکوں کے درمیان سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں