ڈرامہ رشتے بکتے ہیں بدھ اورجمعرات ‘میرا قصور پیر ‘ منگل اور بدھ کی رات پیش کئے جائینگے
کراچی (کلچرل رپورٹر) ARY ڈیجیٹل لایا اپنے ناظرین کے لیے سوپ ’’میرا قصور‘‘ اور سیریل ’’رشتے بکتے ہیں‘‘۔ پروگراموں کے حوالے سے سینئر کاپی ایڈیٹر م ش خ نے بتایا کہ سوپ ’’میرا قصور‘‘ رئیس احمد کے گرد گھومتی ہے جو سخت مزاج آدمی ہیں ان کی بیوی نسرین ایک پیار کرنے والی عورت ہے، رئیس کے والد اپنے بھائی کے بیٹے سے بات طے کر دیتے ہیں اور رئیس والد کی مرضی کے خلاف نسرین سے شادی کر لیتے ہیں، اس سوپ کو تحریر کیا ہے صبا حسن نے جبکہ ہدایت زاہد محمود کی ہیں، اس کے فنکاروں میں مریم فاطمہ، زوبی مجید، نتالیہ اویس، حمیرا بانو اور حارث وحید کے علاوہ عابد علی مرحوم قابل ذکر ہیں۔ سوپ ’’میرا قصور‘‘ بدھ اور جمعرات کی شام 7 ARY ڈیجیٹل سے دکھایا جائے گا۔ سیریل ’’رشتے بکتے ہیں‘‘ بے بس لڑکیوں اور بیٹیوں کی کہانی ہے جو گھر بسنے کے باوجود سکھی نہیں رہ پاتیں، اسے تحریر کیا ہے اسماء سیانی نے جبکہ ہدایت عاطف حسین مرحوم کی ہیں اس کے فنکاروں میں ذوباب رانا، علی عباس، ارسلان فیصل، ثانیہ شمشاد، سمرا اصغر، روبینہ اشرف اور شگفتہ اعجاز قابل ذکر ہیں، سیریل رشتے بکتے ہیں پیر، منگل اور بدھ کی رات 9 بجے ARY ڈیجیٹل سے دکھائی جائے گی۔

