ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم سے پہلے آرمی چیف چین پہنچ گئے

جنرل قمر جاوید باجوہ بھی عمران خان اور چینی صدر، وزیراعظم سے ملاقاتوں میں ساتھ ہوں گے، مسئلہ کشمیر بھی زیر بحث آئے گا
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر چین وزیراعظم عمران خان سے پہلے پہنچ گئے، آرمی چیف چین کی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے، آرمی چیف وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتوں میں ساتھ ہوں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چین کے ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین اور کمانڈر سدرن تھیٹر کمانڈر سے ملاقات کریں گے۔ معیشت اور اقتصادیات کے ساتھ مسئلہ کشمیر بھی زیر بحث آئے گا۔ دورہ چین میں ایم ایل ون کا بھی فیصلہ ہوگا، معیشت اور اقتصادیات کے ساتھ مسئلہ کشمیر بھی زیر بحث آئے گا اس دوران معیشت سے متعلق اہم فیصلے ممکن ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں