دشمن نے بروہ ،چری کوٹ سیکٹرز میں آبادی کوراکٹ،مارٹرگولوں سے نشانہ بنایا
پاک فوج کا انڈین چوکیوں پر بھرپور وار، کئی فوجی بھی مارے گئے‘آئی ایس پی آر
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)لائن آف کنٹرول (ایل او سی)پر بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کردی ،جس سے پاک فوج کا ایک جوان شہید جبکہ2خواتین زخمی ہوگئیں۔آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بروہ اور چری کوٹ سیکٹرز میں چیک پوسٹوں اور شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کے علاوہ مارٹر گولے اور راکٹ بھی فائر کیے ، فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی نعمت ولی شہید ہوگئے۔ادھر ایل اوسی کے قریبی سیرین گائوں کی 2خواتین زخمی ہوئیں۔پاک فوج نے بھارتی جارحیت کے جواب میں بھرپور کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنیوالی بھارتی چیک پوسٹوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا جس سے بھارتی چوکیوں کو بھاری نقصان پہنچا۔دشمن کو جانی نقصان بھی اٹھانا پڑا۔

