لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) 2019ء کا امن کانوبل انعام ایتھوپیا کے وزیراعظم آبی احمد کے نام ہوگیا۔ ملالہ یوسفزئی نے مباکباددی ہے۔ انہیں پڑوسی افریقی ملک ایٹیریا سے تعلقات بہتر بنانے پر انعام سے نوازا گیا۔ ایتھوپیا اور اریٹیریا کے تعلقات 1998ء سے انتہائی کشیدہ تھے۔دونوں ممالک کے درمیان ایتھوپین وزیراعظم ابی احمد کی کوششوں سے جولائی2018 ء میں تعلقات بحال ہوئے۔ وزیراعظم ایتھوپیا ابی احمد کو ملنے والے امن کے نوبل انعام کی مالیت90لاکھ سویڈش کرائونز ہے جو9لاکھ امریکی ڈالر کے برابر ہے۔ ابی احمد امن کا نوبل انعام سال رواں10 دسمبر کو اوسلو میں ایک تقریب میں وصول کریں گے۔

