English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مقبوضہ کشمیر :لاک ڈاؤن کا 71 واں دن

مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی غیرانسانی پابندیاں، کریک ڈاؤن اورکرفیو اکہترویں روز بھی برقرار ہیں، کرفیو کے باعث مظلوم کشمیری بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کاروباری سرگرمیاں معطل ہونے سے5 اگست سے اب تک تاجروں کو 6 ہزار کروڑ روپوں کا نقصان ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی مظالم کیخلاف مزاحتمی یوتھ لیگ نے جگہ جگہ پوسٹرز آویزاں کردیئے جبکہ پوسٹرز میں علماء، دانشوروں سمیت تمام کشمیریوں سے بھارتی اقدامات کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے