English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایل او سیـ : بھارتی فوج نے اسکول پر فائرنگ کردی

راولا کوٹ: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے ایک بار پھر اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرحد پار نہتے شہریوں پر فائرنگ کی اور اس بار ایک اسکول کو نشانہ بنایا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ہجیرہ ممتاز کاظمی نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے تیتری نوٹ کے علاقے میں سرکاری ہایئر سیکنڈری اسکول پر فائرنگ کردی۔

خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں اور طلباء معجزانہ طور ہر محفوظ رہے۔ انتظامیہ نے بھارتی فائرنگ کے باعث اسکول کو بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ 2 سال میں ایک ہزار 9 سو 70 مرتبہ سے زائد مرتبہ ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے