کیا یہ لوگ چاہتے ہیں کہ ہم نیٹو ارکان کے ساتھ کھلی جنگ کریں ؟امریکی صدر
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترک فوج کی شام کے شمالی علاقے میں آپریشن کے تناظر میں ایک بار پھر کڑی اور سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ترکی پر رواں ہفتے کڑی پابندیاں عائد کی جارہی ہیں، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ملک میں کانگریس، ری پبلکن اور ڈیمو کریٹس کی جانب سے ترکی پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے لیے شدید دبائو ڈالا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کیا یہ لوگ چاہتے ہیں کہ ہم نیٹو ارکان ترکی کے ساتھ کھلی جنگ کریں؟ ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ کبھی ختم نہ ہونے والی جنگیں ختم ہو جائیں گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے وضاحت کی کہ ہم خود کو ایک ایسی جنگ میں جھونکنا نہیں چاہتے جس کے متحارب گروہ ایک دوسرے سے دو صدیوں سے جنگ کر رہے ہوں۔

