English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

’’بھارت کی کمر دیوار کے ساتھ لگی ہے، واپسی کا راستہ نہیں مل رہا‘‘

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کو جہاں لے گیا وہاں واپسی کا راستہ نہیں مل رہا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق دفترخارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت 5 اگست کے اقدامات سے ہندوستان کو بند گلی میں لی گئی ہے جہاں سے اسے واپسی کا راستہ نہیں مل رہا، ہندوستان کی کمر دیوار کے ساتھ لگ چکی ہے اور وہ اب تنہائی کا شکار ہے، اسے باہر نکلنے کا سمجھ نہیں آرہا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم مودی کی حکومت جارحانہ عزائم ظاہر کرچکی ہے تاہم پاکستان کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب بخوبی دینا جانتا ہے، مودی کا پانی بند کرنے کا اشتعال انگیزانہ بیان قابل مذمت ہے، دریاؤں کے پانی کا بہاؤ معاہدے کے مطابق جاری رہنا چاہئے۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ہندوستان میں مقیم اقلیتوں کو ان کے حقوق ملنے چاہئیں اور بابری مسجد حساس معاملہ ہے امید ہے بھارتی مسلمانوں کی خواہشات کے مطابق فیصلہ آئے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا، وزارت خزانہ بہتر بات کرسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے