English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلوچستان میں ایف سی اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ، 2 حملہ آور ہلاک

القمر

کوئٹہ: لورالائی کے نواحی علاقے زیڑ کاریز کیمپ کے مقام پر ایف سی اور دہشت گردوں میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق بلوچستان کے ضلع لورالائی کے نواحی علاقے زیڑ کاریز کیمپ کے مقام پر ایف سی کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے اہلکاروں پر حملہ کر دیا، ایف سی اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس دوران دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دیتی رہیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق مقابلے کے دوران دو حملہ آوروں نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا، دھماکے کے نتیجے میں میں دو سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے