English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دوسری جنگ عظیم میں غرق ہونے والا جاپانی بحری بیڑہ مل گیا

القمر

دوسری عالمی جنگ کے دوران جاپان کے ڈوب جانے والے جنگی بحری بیڑے کو دریافت کر لیا گیا ہے۔ یہ جاپان کا دوسرا جنگی بحری بیڑہ تھا جسے سمندر کی تہہ میں تلاش کیا گیا ہے۔ یہ ’’بیٹل آف مڈوے‘‘ کے دوران غرق ہو گیا تھا۔

گہرے سمندر میں کھوج لگانے والے ماہرین اور تاریخ دانوں کی ایک جماعت نے ہوائی کے شمالی جزیروں کے قریب اس بیڑے کو دریافت کیا۔

ولکن کمپنی کے سمندر کی تہہ میں آپریشنز کے ڈائریکٹر راب کریفٹ کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز اس بیڑے کے حاصل ہونے والے ڈیٹا کے تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ یہ جاپانی بیڑہ ’’اکاگی‘‘ یا ’’سوریو‘‘ تھا جو پرل ہاربر سے 1300 میل دور شمال مغرب میں سمندر کی تہہ میں پایا گیا۔

محققین نے سمندر کی گہرائی میں چلنے والی خصوصی گاڑی اے یو وی استعمال کرتے ہوئے اس بیڑے کا کھوج لگایا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لینے کیلئے کہ دونوں مذکورہ بیڑوں میں سے یہ کونسا بیڑہ تھا، اے یو وی کے ذریعے 8 گھنٹے کا ایک اور مشن شروع کیا جا رہا ہے، جس میں وہ سمندر کی تہہ میں اس بیڑے کی ہائی ریزولیوشن تصاویر لے گا جن سے اس بیڑے کے سائز اور ساخت کا پتہ لگایا جا سکے گا۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے جاپان کے ایک اور غرق شدہ بیڑہ ’’کاگا‘‘ کو دریافت کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے