چپ نہیں بیٹھوں گی،شوہرکا سابق ماڈل نائرہ کے گھرآنا جانا ہے،معروف گلوکار
صنم ماروی نے سامنے رہنے والی سابق ماڈل کے گھر میں گھس کر طوفان برپا کر دیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف گلوکار صنم ماروی کا اپنے شوہر سے جھگڑا ہو گیا۔صنم ماوری نے شوہر پر پڑوس میں مقیم سابق ماڈل نائرہ سے تعلقات کا الزام لگایا ہے۔تفصیلات کے مطابق گلوکارہ صنم ماروی نے لاہورمیں اپنے گھر کے سامنے رہنے والی سابق ماڈل نائرہ کے گھر میں گھس کر طوفان کھڑا کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر حامد کا وہاں آنا جانا ہے۔اس بات پر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی۔نوبت پولیس تھانے تک آن پہنچی۔اس سے پہلے وہاں ہی کچھ لوگوں بھی کچھ لوگوں نے دونوں کو سمجھایا اور اس حوالے سے ثبوت سامنے آنے تک کا انتظار کا کہا۔شوبز حلقوں کا کہنا ہیکہ صنم ماروی اور ان کے شوہر کے درمیان لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے ہیں لیکن اس وقت کوک اسٹوڈیو کے نئے سیزن میں شامل گیت کی پروموشن کے لیے ایسا کیا گیا۔جس کا مقصد میڈیا کے ذریعے توجہ حاصل کرنا ہے۔جب کہ صنم ماروی کا کہنا ہے کہ شوہر کا سامنے والے گھر میں آنا جانا ہے اس بار میں چپ نہیں بیٹھوں گی۔جہاں تک بات کوک اسٹوڈیو میں شامل گیت کی ہے تو اللہ نے مجھے بہت شہرت دے رکھی ہے۔مجھے اس طرح کے جھوٹ اور منفی ہتھکنڈوں کی قطعی ضرورت نہیں۔خیال رہے کہ معروف گلوکارہ صنم ماروی نے7سال کی عمر سے ہی صوفی کلام شروع کردیا تھا۔ان کا تعلق حیدر آباد سے تھا،بعد میں لاہور منتقل ہوئیں۔صنم ماروی صوفی اور فولک گلوکارہ ہیں۔

