English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سمندری طوفان میں شدت، کراچی میں بارش کا امکان

کراچی: بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کے شدت اختیار کرنے کے باعث کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کیار مغرب اور شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے جو کراچی کے جنوب مشرق سے 950 کلومیٹر دور ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ سمندری طوفان کے اثرات 28 سے 30 اکتوبرکے دوران واضح ہوں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرد آلود ہوائیں 45 سے 54 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں جب کہ ساتھ ہی کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں گرد آلود تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے طوفان کے خدشے کے باعث ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے