لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کی اپیل پر تمام ریکارڈ فیملی کورٹ سے طلب کرلیا گیا۔ عدالت نے سماعت 5نومبر تک ملتوی کردی۔ تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ لاہور نے اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ اداکارہ میرا کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیملی کورٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فیملی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا حکم دے۔ سیشن کورٹ نے اداکارہ میرا کا تمام ریکارڈ فیملی عدالت سے طلب کرلیا اور سماعت5نومبر تک ملتوی کردی۔

