English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغان فورسز کی بلااشتعال فائرنگ،پاک فوج کے 6 جوان‘ خاتون سمیت5شہری زخمی

خوفناک بمباری کرنے پر پاک فوج کا افغان فوج کو منہ توڑ جواب‘کئی افغان چوکیاں تباہ کر دی گئیں
افغان فوج نے مارٹر گولوں کے ذریعے چترال کی شہری آبادی اور پاک فوج کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا
چترال (مانیٹرنگ ڈیسک ) افغان سرحد پر شدید جھڑپیں، افغان فوج کی جانب سے خوفناک بمباری کرنے پر پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب، افغان فوج کی جانب سے شدید فائرنگ اور مارٹر گولوں کے ذریعے چترال کی شہری آبادی اور پاک فوج کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا، 6 فوجی اور خاتون سمیت 5 شہریوں کے زخمی ہونے کے بعد پاک فوج کی جانب سے افغان فوج کو منہ توڑ جواب، کئی افغان چوکیاں تباہ کر دی گئیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق افغان فوج کی جانب سے منگل کے روز پاک افغان سرحدی علاقے میں اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ افغان سیکیورٹی فورسز نیچترال کیگاؤ ں اروندوکی شہری آبادی کونشانہ بنایا۔افغان سیکورٹی فورسزنے ناری ضلع سے مارٹرز،بھاری مشین گن سے فائرکیے۔ افغان فورسزکی فائرنگ سے 6فوجی اورخاتون سمیت 5شہری زخمی ہوئے جس کے بعد پاک فوج نے جوابی کارروائی میں افغان سرحدی چوکیوں کونشانہ بنایا۔پاک فوج نے افغان سرحدی چوکیوں کندکسی اوردلبرکونشانہ بنایا۔ جوابی کارروائی میں افغان سرحدی چوکیوں کوخاصا نقصان پہنچا۔ تاہم بعد ازاں فوجی سطح پر رابطے کے بعد فائرنگ رک گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے