English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جج کو جسٹس نہ کہنے پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو عدالت سے باہر نکال دیا گیا

القمر

پشاور ہائیکورٹ میں جج کو جسٹس نہ کہنے پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو عدالت سے باہر نکال دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جج کو جسٹس نہ کہنا اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو مہنگا پڑ گیا،جسٹس قیصر رشید نے نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو جھاڑ پلادی۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کا دوران سماعت جسٹس لعل جان کو صرف لعل جان کہنے پرجسٹس قیصر رشید نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’جسٹس لعل جان آپ کے کلاس فیلو ہیں کیا؟ جج  کا نام اس طرح لیا جاتاہے؟

جسٹس قیصر رشید  نے کہا کہ جج اور وکیل کے درمیان عزت واحترام کا رشہ ہوتا ہے آپ کو اس طرح نام نہیں لینا چاہیئے، جسٹس قیصر رشید نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو کمرہ عدالت سے نکال دیا اور کہا کہ آپ آئندہ میرے عدالت میں نہیں آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے