English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مہوش حیات کا فلم میں بینظیر بھٹو کا کردار ادا کرنے کی تصدیق

ہماری موجودہ اور آنے والی نسل کو بے نظیر کی قربانی اور جدوجہد کو سمجھنے کی ضرورت ہے
بے نظیر بھٹو کی سوانح حیات بہت بڑا عنوان اورایک پیچیدہ کردار ہے بی بی سی اردو کو انٹرویو
کراچی(اسٹاف رپورٹر)تمغہ امتیاز کی حامل اداکارہ مہوش حیات نے تصدیق کی ہے کہ وہ شہید بے نظیر بھٹو کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔مہوش حیات نے بی بی سی اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی سوانح حیات بہت بڑا عنوان اورایک پیچیدہ کردار ہے کیوں کہ یہ کہانی ایک عظیم شخصیت کی ہے، میں بے نظیر بھٹو سے بہت محبت اوران کا احترام کرتی ہوں کیوں کہ وہ میری آئیڈیل ہیں یہی وجہ ہے کہ میرے لئے ان کی زندگی کی کہانی بہت متاثر کن ہے۔مہوش حیات نے کہا کہ ہماری موجودہ اور آنے والی نسل کے لئے ضروری ہے کہ وہ بے نظیر بھٹو کی قربانی ، جدوجہد اور اْن کی طرز زندگی کو دیکھیں۔ وہ پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم رہیں جوکہ بہت بڑی بات ہے اس کے پیچھے اْن کی طویل جدو جہد ہے، اْن کے ساتھ زندگی میں کیا کچھ ہوا اسے دنیا کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ کتابوں میں تو ہر کسی کے بارے میں لکھا جاتا ہے لیکن فلم ایک ایسا ذریعہ ہے جہاں کسی کی سوانح حیات سے متعلق آسانی سے جانا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے