ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈیڈ لائن برقرار تاجروں کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ سے مذاکرات ناکام

مطالبات کی عدم منظوری پر تاجروں نے 31 اکتوبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ اور دوبارہ ہڑتال کا الٹی میٹم بھی دے دیا
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) تاجر رہنمائوں کی کال پر ملک گیر شٹر ڈائون ہڑتال کے پہلے روز کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئیں۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور تاجروں کے درمیان گزشتہ روز مذاکرات ہوئے جو کسی بھی نتیجہ پر نہ پہنچ سکے اور ڈیڈ لاک برقرار رہا جس کے بعد آج ایک بار پھر مذاکرات ہوں گے۔ مطالبات کی عدم منظوری پر تاجروں نے 31 اکتوبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ اور دوبارہ ہڑتال کا بھی الٹی میٹم دے دیا جبکہ آج بروز بدھ تاجروں کی ہڑتال کا دوسرا دن ہے۔ تاجر رہنمائوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف ایجنڈا قبول نہیں‘ تاجر متحد ہیں۔ ہڑتال کی کامیابی نے حکومتی اندازے غلط ثابت کردیئے۔ مشیر خزانہ نے اسلام آباد میں ہڑتالی تاجروں کے وفد سے ملاقات کے بعد کہا کہ معیشت تاجروں کے تعاون کے بغیر نہیں چل سکتی اس کیلئے مل کر کام کرنا ہے۔ 30 سے35لاکھ تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے ٹیکس میں کمی۔ ایف بی آر میں اصلاحات اور کرپشن سے پاک پالیسی لارہے ہیں۔ تاجروں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں جن کے مثبت نتائج نکلیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں