ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈی جی نیب کراچی آج کھلی کچہری میں کرپشن سے متعلق شکایات وصول کریں گے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی ہدایات پر ڈی جی نیب کراچی نے آج بروز جمعرات نیب کراچی آفس میں شیڈول کے تحت کھلی کچہری کا اہتمام کیا ہے۔ ڈی جی نیب بریگیڈیئر (ر) فاروق ناصر اعوان و دیگر متعلقہ افسران کرپشن کے متعلق عوامی شکایات وصول کریں گے۔ عوام اپنی شکایات نیب آفس کراچی میں صبح 11 بجے تا ایک بجے تک درج کرا سکتے ہیں۔ عوام اپنی شکایات شواہد کے ساتھ ای میل ایڈریس پر ارسال یا بذریعہ فون بھی رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں۔ sindh@nab.gov.pk اور فون نمبر 021-111-622-622 فیکس 021-99207949 ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں