English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یاسر حسین اقرا عزیز کی غلامی کیلئے تیار‘سوشل میڈیا پرتصاویر شیئر

ایک ملکہ کی کہانی میں بادشاہ، بادشاہ نہیں ہوتا اور غلام حاضر ہے اقرا عزیز‘ یاسر حسین
’’کاش میں لفظوں میں آپ سے جیت سکتی‘‘اداکارہ اقراعزیز کا نہایت محبت بھرا جواب
کراچی(کلچرل ڈیسک)اداکار یاسر حسین نے سوشل میڈیا پر اپنی اور اقرا عزیز کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اقرا کی زندگی میں بادشاہ نہیں بلکہ غلام ہیں۔اداکارہ اقرا عزیز نے چند روز قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ دلہن اوریاسر حسین دلہا بنے ہوئے نظر آرہے تھے۔ تاہم یہ ان کی حقیقی شادی کی ویڈیو نہیں تھی بلکہ ایک برائیڈل شوٹ کے لیے کیا گیا فوٹو شوٹ تھا اوراب یاسر حسین نے اسی فوٹو شوٹ کی کچھ تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔تصاویر کے ساتھ یاسر حسین نے نہایت دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے اقراعزیز کو ملکہ اور خود کو ان کا غلام قرار دیا۔ یاسر حسین نے لکھا ’’ایک ملکہ کی کہانی میں بادشاہ، بادشاہ نہیں غلام نہیں ہوتا ہے اور غلام حاضر ہے اقرا عزیز۔‘‘دلچسپ بات تو یہ ہے کہ اقراعزیز نے یاسر حسین کے تبصرے پر نہایت محبت بھرا جواب دیتے ہوئے لکھا ’’کاش میں لفظوں میں آپ سے جیت سکتی‘‘۔واضح رہے کہ چند روز قبل اقرا عزیز نے سوشل میڈیا پر اپنی اوریاسر کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ یاسر کے ساتھ شادی کرنے کے لیے دن گن رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے