اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کا اسلام آباد میں آزادی مارچ جاری ہے۔ اس آزادی مارچ کا اعلان ویسے تو حکومت سے استعفیٰ لینے کے لیے کیا گیا تھا تاہم مارچ کے دوران شرکا دھرنا دینے کے ساتھ ساتھ مختلف دلچسپ سرگرمیوں میں مشغول ہوگئے۔
اسلام آباد میں آزادی مارچ کے شرکا کی مزاحیہ اور دلچسپ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں شرکا کو جھولے جھولتے ہوئے اور مختلف کرتب دکھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
آزادی مارچ کے دوران ایک ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے جس میں مارچ میں شامل تین لوگ جھولا جھول رہے ہیں اور تھوڑی ہی دیر بعد مزید لوگ ان میں شامل ہوجاتے ہیں اور جھولے کا لطف لینے لگتے ہیں۔
اس ویڈیو پر جہاں کچھ لوگوں نے تنقید کی ہے وہیں کچھ لوگوں کے مزاحیہ تبصرے بھی سامنے آئے ہیں۔ زویا رحمان نامی خاتون جو شاید اسلام آباد کی ہی رہائشی ہیں انہوں نے لکھا ہم سب کو گھر میں بند کروا کر جھولے لے رہے ہیں، یہ بھی صحیح ہے۔
hum sab ko ghar mein band karwa kar jhoolay le rahain hain…. ye bhi sahi hai.
— Zoya Rehman (@pind_wave) October 31, 2019
ایک اور ویڈیو جسے لوگوں نے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ دیکھا اس میں شرکا اسلام آباد کی جانب روانہ ہیں اوردوران سفر ٹرک میں موجود ایک شخص ڈانس کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔ اس ویڈیو پرایک ٹوئٹر صارف نے تبصرہ کیا اگر کوئی فری ڈانس کا لطف لینا چاہتا ہےتو مجھ سے رابطہ کرسکتا ہے۔ معذرت کے ساتھ مولانا صاحب۔
If anybody want to enjoy free Dance,you can freely contact me.
😂😂😅😅😅😀😀
Sorry Moulana sahib#AzadiMarch pic.twitter.com/o7zXGLEMRv— Taimoor 🦅🇵🇰 (@taimoorr26) November 1, 2019
اسلام آباد کی جانب جاتے ہوئے ایک شخص نے موٹر سائیکل پر کرتب دکھایا تو سب حیران رہ گئے۔
Molana Rocked
Imrando Shoked#AzadiMarch pic.twitter.com/ouOfCARBzH— Hassan Zaib🇵🇰 (@hassan_xeb) October 29, 2019
آزادی مارچ میں شامل دو شرکا تو جھولاجھولتے ہوئے اتنے پُرجوش ہوگئے کہ جھولے سے ہی گرگئے۔
